ایک نیوز:پی ایم ڈی سی افسران کی جانب سے 61 ملین روپے کی کرپشن کا معاملہ،ایف آئی اے نے پی ایم ڈی سی کے 10 ملازمین کے بیانات قلمبند کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ملازمین کے بیانات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے میں مقدمہ وزارت صحت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے چاروں افسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے فیڈرل الاؤنس، تسلیم کیے گئے۔کالجز اور بحال ہونے والے ڈاکٹرز کی تفصیلات مانگ لیں،ایف آئی اے نے ملوث افسران کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کے لیے پی ایم ڈی سی کو خط لکھ دیا ہے۔