کراچی: 5 سالہ بچی سےنازیبا حرکات کرنے والا ملزم عمران خان گرفتار

Dec 23, 2023 | 11:54 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:کراچی بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران خان بچی کا کزن ہے جس نے اپنے بیان میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کا اعتراف کیا ہے، بچی کے والد نے بوٹ بیسن پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

حکام نے کہا کہ والدین کی شکایت پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کی جانب سے متاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروایا گیا جس میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا بھی میڈیکل کروایا گیا، ملزم شاہ جی چوک گلی نمبر 12 کا رہائشی ہے جس کے خلاف ملزم مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں