اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک

کیپشن: اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ 'چپکے چپکے' سے انڈسٹری میں ڈیوبیو کیا جس میں ان کے میشی کے کردار کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

ایمن سلیم نے کامران ملک سے گزشتہ روز نکاح کیا اور اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے 'الحمد اللہ' لکھا۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے نکاح کی اطلاع دیے جانے پر مداح ان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔