ویب ڈیسک: معروف شاعر اور مصور امروز 97 برس کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔
وہ کچھ عرصے سے بڑھتی عمر کے مسائل سے گزر رہے تھے۔ امروز کا اصل نام اندرجیت سنگھ تھا۔ امرتا پریتم کے ساتھ تعلقات کے بعد امروز کافی مشہور ہوئے۔ تاہم دونوں نے کبھی شادی نہیں کی بلکہ 40 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔
1926 میں لاہور سے 100 کلومیٹر دور ایک گاؤں چک 67 لائل پور میں پیدا ہوئے۔ امروز نے کئی مشہور ایل پیز کے کور ڈیزائن کیے تھے جن میں جگجیت سنگھ کی ‘برہا دا سلطان’ اور بی بی نوراں کی ‘کولی رہ وچ’ شامل ہیں۔
1935 میں امریتا کی شادی لاہور کے بزنس مین پریتم سنگھ سے ہوئی۔ ان دونوں کے بچے بھی تھے۔ اس نے 1960 میں اپنے شوہر کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد امریتا کو مشہور گیت نگار ساحر لدھیانوی سے پیار ہو گیا لیکن ساحر کی زندگی میں ایک خاتون کے آنے کی وجہ سے دونوں ایک ساتھ نہ ہو سکے۔
اس کے بعد امریتا کی زندگی میں مصور اور مصنف امروز آئے جنہیں امرتا سے پیار ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ امریتا اکثر اپنی انگلیوں سے امروز کی پیٹھ پر ساحر کا نام لکھا کرتی تھی۔ یہ بات امروز کو بھی معلوم تھا لیکن وہ اپنی محبت پر زیادہ یقین رکھتا تھا۔ وہ کہتی تھی کہ ساحر میری زندگی کا آسمان ہے اور امروز میرے گھر کی چھت ہے۔
31 اکتوبر 2005 کو امرتا پریتم انتقال کر گئی۔ امریتا نے آخری خط امروز کے نام لکھا تھا۔ جس میں انہوں نے لکھا میں تمہیں پھر ملوں گی، کہاں، کس طرح، نہیں جانتی۔
معروف صحافی خوشونت سنگھ نے امرتا کے مرنے پر انگریزی رسالہ ’آؤٹ لک‘ میں لکھا کہ ’ امرتا کا عشق تو ساحر سے تھا مگر جس طرح امروز نے امرتا کی آخری دنوں میں خد مت کی کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔ امرتا نے ے ایک دفعہ کہا تھا کہ ’ امروز کا ملنا بھگوان کا ملنا ہے‘۔
امروز، امریتا کو ماجہ کہہ کر پکارتے تھے۔ جب امروز سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اور امریتا نے اک اٹالین ناول پڑھا تھا، جسکی ہیروئن کا نام ماجہ تھا، مجھے یہ نام اس قدر پسند آیا کہ میں نے اپنی امریتا کو ماجہ کہنا شروع کر دیا۔
آج ماجہ اور امروز کے دوبارہ ملنے کا دن ہے ۔