لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بوندا باندی،سردی میں اضافہ

Dec 23, 2023 | 11:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے مال روڈ، لکشمی چوک، بند روڈ، کرشن نگر، مزنگ، جوہر ٹاؤن، رائے ونڈ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور رنگ روڈ کے اطراف بھی اکثر مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

ادھر اسلام آباد و گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تو دوسری جانب پشاور میں بارش کے بعد خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش،بوندا باندی اور پہاڑوں پرہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، انتظامیہ نے شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں