بےنظیر بھٹو ہسپتال میں بچے کی ہلاکت: لواحقین کا خاتون ڈاکٹر پر تشدد، مقدمہ درج

بےنظیر بھٹو ہسپتال میں بچے کی ہلاکت: لواحقین کا خاتون ڈاکٹر پر تشدد، مقدمہ درج
کیپشن: Death of a child in Benazir Bhutto Hospital: Family members tortured the female doctor, a case was registered

ایک نیوز: بے نظیر بھٹو ہپستال میں کمسن بچے کی ہلاکت کے بعد لواحقین کیجانب سے خاتون ڈاکٹر پر بدترین تشدد کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لواحقین کی جانب سے ڈاکٹرز پر تشدد سے خاتون ڈاکٹر کا انگوٹھا ٹوٹ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ وارث خان کو درخواست دے دی گئی۔ 

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ لواحقین کی جانب سے خاتون ڈاکٹر طاہرہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میڈیکل رپورٹ میں خاتون ڈاکٹر پر تشدد ثابت بھی ہو گیا، خاتون ڈاکٹر کے چہرے اور ماتھے پر بھی نشانات موجود ہیں، لواحقین نے ہسپتال میں ڈاکٹرز پر تشدد کر کے سخت زیادتی کی ہے۔