ایک نیوز:عام انتخابات کے انعقاد کے لئے پنجاب کے پاس مطلوبہ پولیس موجود نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لئے ڈھائی لاکھ پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے،پنجاب حکومت کے پاس صرف سوا لاکھ پولیس اہلکار موجود ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب عام انتخابات کے لئے مزید سوا لاکھ اہلکار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے حاصل کر ے گا۔پولنگ سٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
پولنگ سٹیشنز کی اے ،بی اور سی کیٹیگری بنائی جائے گی۔پولنگ سٹیشنز کی لیٹا گری کے مطابق پولیس تعینات ہوگی۔
ہوم سیکرٹری شکیل احمد کا کہنا ہے پولیس کی کمی دور کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والےدیگر اداروں سے اہلکار لیں۔