پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان کے گھر پولیس کا چھاپہ

Dec 23, 2023 | 10:34 AM

ایک نیوز: ترجمان پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے۔ گھر پر 3 پولیس کی موبائل میں 2 درجن سے زائد اہلکار موجود تھے۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار بغیر سرچ وارنٹ کے خرم شیر زمان کے گھر میں داخل ہوئے۔

مزیدخبریں