کانووکیشن 2023: ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا 

کانووکیشن 2023: ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا 
کیپشن: کانووکیشن 2023: ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا 

ایک نیوز: 22 دسمبر 2023 کو ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے آڈیٹوریم میں کانووکیشن منقعد کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد قریشی ایچ آئی (ایم)، سرجن جنرل/ڈی جی ایم ایس (آئی ایس) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

کانووکیشن کے موقع پر ایچ آئی ٹی بورڈ کے معزز چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک ایچ آئی (ایم) اور وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS)، لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر ایچ آئی (ایم)، ریٹائرڈ بھی موجود تھے۔ 

مہمان خصوصی کی جانب 101 میڈیکل گریجوایٹس میں ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ 

ایم بی بی ایس گریجوایٹس کو 24 گولڈ، 27 سلور اور 30 ​​برانز میڈل دیے گئے۔ مختلف مضامین میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے گریجوایٹس کو 7 سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ ڈاکٹر شاہ بانو کو 04 گولڈ، 02 سلور اور 04 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سیشن 2017-2022 کی بہترین گریجوایٹ قرار دیا گیا۔ 

مہمان خصوصی نے گریجوایٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ملک میں قابل طبی پیشہ ور افراد کی اہمیت پر زور دیا۔ مہمان خصوصی نے نئے گریجوایٹس کو تاکید کی کہ وہ تاحیات سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔ اپنے علم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔ 

پرنسپل ہائی ٹیک ٹیکسلا میجر جنرل حامد شفیق، HI (M) ریٹائرڈ نے اپنے خطاب میں طلباء اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا اور معزز مہمانوں کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔