ہندوستان میں کسانوں کا عالمی دن 

ہندوستان میں کسانوں کا عالمی دن 
کیپشن: ہندوستان میں کسانوں کا عالمی دن 

ایک نیوز: ہر سال 23 دسمبر کو ہندوستان میں کسانوں کا دن منایا جاتا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے ہندوستانی کسان مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔ 

مودی سرکار نے کسانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے بنائے گئے قوانین کے مطابق کسان صرف مخصوص اجناس ہی اگا سکتے ہیں۔ کنٹریکٹ فارمنگ قوانین کے تحت آڑھت کی منڈیاں ختم ہو جائیں گی۔ نجی خریداروں کو اجازت حاصل ہو گی کہ براہِ راست کسانوں سے ان کی پیداوار خرید کر ذخیرہ کر لیں۔ 

مودی سرکار کنٹریکٹ فارمنگ قوانین کے تحت کسانوں کے معاشی قتل عام میں ملوث ہے۔ 2020 میں بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر بڑے پیمانے پر پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ 

دسمبر 2020 سے بھارتی کسانوں نے دہلی چلو تحریک اور بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ نیشنل کرایم بیورو کے ریکارڈ کے مطابق صرف 2019 میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی جانیں لیں۔ 1995 سے اب تک 2 لاکھ سے زائد ہندوستانی کسان خودکشی کر چکے ہیں۔