ویب ڈیسک: مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شادی کی ایک تقریب ریسلنگ کے اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی۔لڑائی کی ابتدا کھانے کے وقت ہوئی جب مہمانوں کو مٹر پنیر کی ڈش پیش کی گئی تو باراتیوں نے پنیر نہ ہونے پر ہنگامہ کردیا۔ دلہن والے بھی پیچھے نہیں رہے اور بڑھ چڑھ کر حملے کیے۔
دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ پنیر پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔