ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کہ ہمارے گھروں کی چار دیواری کا تقدس پامال ہونے سے بچایا جائے۔
قبل ازیں جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ اپنے وکیل کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے ریٹرننگ آفیسر کے پاس آئی تھیں۔وکیل کے مطابق اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر نے ہمارے کاغذات نامزدگی کی تصاویر بناکر کہیں واٹس ایپ پر بھیجیں اور بعدازاں ہمیں کہا گیا کہ آپ کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کرسکتے۔
ریٹرننگ آفیسر کے ذرائع نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ٹیکس ریٹرنز منسلک نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے گئے۔