ایک نیوز نیوز:ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ دنوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی۔
ملک کے میدانی علاقوں میں شام اورصبح شدید دھند پڑنے کی وجہ خشک موسم ہے جس کے باعث نوشہرہ، مردان،چارسدہ، ڈی آئی خان، لاہور، جہلم، گوجرانوالا، نارووال،سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا،میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگرمیں شدید دھند چھائی رہے گی۔ملتان، رحیم یار خان اورڈی جی خان میں رات اور صبح کو شدید دھند کا امکان ہے۔سکھر ، لاڑکانہ، حیدرآباد اور موہنجوداڑو میں بھی شدید دھند رہے گی۔گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اوربالائی کے پی میں موسم شدید سرد رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اورفضائی آلودگی سے ٹریفک کی روانی اورشہریوں کی صحت متاثر ہونے کےخدشات ہیں۔