عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو بلالیا

Dec 23, 2022 | 23:04 PM

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر جلد ملاقات کے لیے پرویز الٰہی کو بلا لیا۔

پارٹی ذرائع  مطابق عمران خان نے  عدالت سے ریلیف ملنے پرپرویز الٰہی کو مبارکباد پیش کی ،عمران خان وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز سے ملاقات کرکے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی گفتگو کریں گے ،آج سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ملاقات کی جانی تھی تاہم وزیراعلی کے ڈی نوٹی فائی مسئلے پر آج کی حتمی بیٹھک نہ ہو سکی ،وزیراعلی پنجاب جلد عمران خان سے ملاقات کرکے سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال  کریں گے ،وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کرنے کی حامی بھر لی ،عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کی آج رات یا کل اہم ملاقات متوقع ہے ۔ملاقات میں اہم ایشوز پر گفتگو کی جائے گی

مزیدخبریں