پنجاب اسمبلی میں حکومتی ممبران کی گنتی پوری ہے،کامل علی آغا

Dec 23, 2022 | 22:57 PM

ایک نیوز نیوز:مسلم لیگ (ق) کے سینیٹڑ کامل علی آغا  کاکہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے بعد توڑی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق کامل علی آغا کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان پورے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ق لیگ کے 10ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پراعتماد کااظہار کیاتھا۔

مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغاکامزیدکہناتھا کہ ہمارے کچھ ارکان اسمبلی عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔جو وقت ملا ہے کوشش ہوگی کہ اعتماد کا ووٹ لے لیا جائے، اس کے لیے کم از کم 10 دن کا وقت ہونا چاہیے۔اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔

کامل علی آغا  کامزیدکہنا تھا کہ چیف سیکرٹری قائل تھے کہ آئین اور قانون کے مطابق جیسا گورنر چاہتے ہیں، ویسا نہیں ہوسکتا۔

 

مزیدخبریں