اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج

Dec 23, 2022 | 22:13 PM

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد آئی ٹین دھماکے کے حوالے سے سکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آئی ٹین دھماکے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیاگیا۔ قتل، اقدام قتل، دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی۔ایف آئی آر ایگل سکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشتگردی کے پیش نظر سرپرائز ناکہ لگایا گیا تھا ۔ایک ٹیکسی روکی ڈرائیور سے کانسٹیبل عدیل نے دستاویزات مانگیں۔ڈرائیور نے تمام دستاویزات فراہم کر دی۔گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص مشکوک محسوس ہوا۔عدیل نے پیچھے بیٹھے شخص کی چیکنگ کیلئے ساتھی کانسٹیبل کو بلایا۔اسی دوران خودکش بمبار نے دھماکا کر دیا۔دھماکا زور دار تھا قریب گاڑیوں کے شیشے تک ٹوٹ گئے۔عدیل حسین موقع پر شہید جبکہ باقی زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔ حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکہ کیا۔ خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15کلو بارودی مواد موجودتھا۔گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا۔سکیورٹی ادارے ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے تک پہنچ گئے،خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائیر کی تھی۔گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔ واقع میں خودکش حملہ آور کے علاوہ ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ  شہید عدیل حسین نے خود کش حملہ آور کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔شہید کے لیےقائد اعظم پولیس میڈل کی سفارش کی جاتی ہے،چاہے ان دہشتگرد عناصر کا کسی بھی گروہ سے تعلق ہو کیپیٹل پولیس ان کے خلاف ایکشن لے گی۔

 

 

مزیدخبریں