چودھری پرویز الٰہی کی بحالی :لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری 

Dec 23, 2022 | 21:37 PM

ایک نیوز نیوز :لاہورہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم میں کہا گیا کہ گورنر  کا 19 او ر22 دسمبر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے ، پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں کہاگیا کہ گورنر کے نوٹیفکیشن 11 جنوری تک معطل رہیں گے،اگر پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں نہیں روکے گا ،فیصلے میں چودھری پرویز الہٰی کی انڈر ٹیکنگ کو بھی تحریر کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویزالٰہی کو کابینہ سمیت بحال کیا جاتا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چودھری پرویزالہٰی کے وکیل نے حلف دیا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے،پرویز الہی نے بیان حلفی میں کہا کہ گورنر کو آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا

مزیدخبریں