ایک نیوز نیوز:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات خفیہ مقام پر ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی بحالی کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نےسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی جس میں پرویزالٰہی کی بحالی کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات خفیہ مقام پرہوئی۔
واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور پنجاب کابینہ کو بحال کردیا۔عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی نے بیان حلفی جمع کراتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اگر عدالت گورنر کا حکم معطل کردے تو ہم اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔جس کے بعد عدالت نے انہیں عہدے پر بحال کیا۔