وزیرداخلہ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر رضامندی ظاہر کردی

Dec 23, 2022 | 21:17 PM

ایک نیوز نیوز :وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا عندیہ دیدیا ، انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو پھر اسمبلیاں تحلیل کردیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔ہم الیکشن کے میدان میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہاکہ  عدالت نے پرویز  الٰہی کو  عبوری ریلیف دیا ہے، عدالت نے پابند کیا ہے کہ وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، 11 جنوری سے عدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو گورنر کی ایڈوائس پر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ یقین ہے عدالت کے فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، آپ اعتماد کا ووٹ لیں، پھر مرضی آپ کی اسمبلی رکھیں یا توڑیں۔اسلام آباد واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیا، ہیڈ کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کیا،کئی لوگ زخمی ہوئے، دہشت گردی پر تشویش سے زیادہ ہمیں الرٹ ہونا چاہیے، بنوں میں ہمارے جوانوں نےدہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

مزیدخبریں