ایک نیوز نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کی توسیع کردی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کوایک سال کی مزید توسیع مل گئی انہیں مزید ایک سال کے لیے سیکرٹری ٹو وزیراعظم تعینات کر دیا گیاجس کا نوٹیفکیشن اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نےبھی جاری کردیا ۔
واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو24دسمبر کو ریٹائر ہورہے تھے وزیراعظم نے ان کی ریٹائر منٹ سے قبل ہی ایک سال کی توسیع دیدی۔