ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر سولا پور میں 50 کنواروں نے دلہنیں نہ ملنے پرکلکٹر آفس کے باہر احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا پر کے مطابق احتجاجی کنوارے سر پر سہرے سجائے بینڈ باجوں کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہوکر جلوس کی شکل میں پریڈ کرتے کلکٹر آفس کے باہر پہنچے۔
احتجاج کا اہتمام سماجہ تنظیم جیوتی پریشاد نے کیا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں صنفی عدم توازن کے خاتمے پر توجہ دی جائے اور مردوں و خواتین کے تناسب کو یکساں کیا جائے۔
نہشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق گذشتہ سال مہاراشٹرا میں 1000 مردوں پر خواتین کا تناسب 920 تھا، جس کی وجہ سے بہت سے مردوں کو شادی کیلئے دلہن ملنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔
مظاہرین نے مرد و خواتین کے تناسب کو بہتر بنانے سے متعلق قانون پری کانسیپشن اینڈ پری نیٹل ڈائیگنوسٹک ٹیکنیکس ایکٹ کے سختی سے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شادی کی عمر کو پہنچنے والے کنواروں کو دلہنیں نہ ملنا بھی مرد و خواتین کے تناسب میں بگاڑ کی ایک وجہ ہے۔
صنفی تناسب کے عدم توازن کو اجاگر کرنے کیلئے نکالے گئے اس جلوس کو ’دلہن دولہا مورچہ‘ کا نام دیا گیا تھا۔
Dressed in full glittering wedding attire, 50 single men took the streets of #Maharashtra's #Solapur region in search of their ‘brides’ on December 21. Watch #solapurmorcha #navardevmorcha #viralvideo #groommorcha #solapurgroommorcha pic.twitter.com/lsjYpcaexs
— Mirror Now (@MirrorNow) December 22, 2022