ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور مونس الٰہی کی زمان پارک میں ایک اوراہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوربیرسٹرعلی ظفربھی موجود تھے ۔ عمران خان سے مشورےکے بعد مونس نے انڈر ٹیکنگ بیرسٹرعلی ظفرکے حوالے کی۔
ذرائع کےمطابق بیرسٹرعلی ظفرنے پرویزالٰہی کی دستخط شدہ انڈرٹیکنگ عدالت میں پڑھ کرسنائی۔ عدالت کی جانب سےانڈرٹیکنگ کاکہنے پربیرسٹرعلی ظفرنے پرویزالٰہی سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے انڈرٹیکنگ لکھ کر مونس الٰہی کے حوالے کی۔مونس الٰہی عمران خان سے مشاورت کیلئے زمان پارک گئے ۔
خیال رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے عہدے پر بحال کیے جانے پرلاہور ہائیکورٹ کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد عدالت نے گورنر بلیغ الرحمان کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کردیا۔
مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی
Dec 23, 2022 | 19:51 PM