ایک نیوز نیوز:پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنا چیف سیکرٹری پنجاب کومہنگا پڑ گیا،پی ٹی آئی اور ق لیگ نے چیف سیکرٹری کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں چیف سیکرٹری کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے منتخب وزیر اعلیٰ کے خلاف غیر قانونی اقدام میں گورنر کا ساتھ دیا ان کے غیر قانونی عمل سے عوام کااستحقاق مجروح ہوا ، اس لیے پنجاب اسمبلی میں انکے خلاف تحریک استحقاق جمع کروائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ چیف سیکریٹری نے صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس پر پنجاب اسمبلی میں سخت ایکشن لے لیا گیا ۔