ایک نیوز نیوز: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے سنٹرل ڈسٹرکٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خطرہ ٹل گیا ہے کیونکہ واقعے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ حملہ آور کی عمر 69 سال ہے اور اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ حملہ آور کا فائرنگ کے پیچھے مقصد معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق 7 سے 8 فائر کیے گئے اور مارکیٹ میں افراتفری مچ گئی۔
ایک دوکاندار کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو دوکانوں میں بند کر لیا۔