فاسٹ باؤلر حارث رؤف کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

فاسٹ باؤلر حارث رؤف کل رشتہ ازدواج میں منسک ہوں گے
کیپشن: Fast bowler Haris Rauf will get married in Minsk tomorrow

ایک نیوز نیوز:قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نکاح کی تقریب کل(بروز ہفتہ)اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو سے شادی  کرنے کا فیصلہ کیاتھا ۔ رخصتی آئندہ سال ہوگی۔ پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر اور لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نےحارث روف اور ان کی بیگم کو مبارکباد دی۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں حارث رؤف اور بھابی کو مبارک دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ  فاسٹ بالر حارث رؤف   کی ہونے والی دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں جو اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔