سینیٹ،اپوزیشن کے شورشرابے میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2022منظور

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: Chairman Senate Sadiq Sanjrani convened the Senate meeting

ایک نیوز نیوز:سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کاشدید احتجاج،ایوان سے واک آؤٹ کرگئی جبکہ حکومت نے شورشرابے میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2022منظور کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن نےایوان کو مچھلی منڈی بنادیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاکہنا تھا کہ آج ریکوزیشن کے ایجنڈے پر صرف بحث ہو سکتی ہے۔آئندہ کیلئے یہ پریکٹس نہیں بنائیں گے ، یہ رولنگ ہے۔حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ بل سینیٹ میں پیش کیاگیا۔سینیٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔

اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی مگر گنتی پرکورم بھی پورانکلا۔اپوزیشن کے ووٹنگ چیلنج کرنے پر چیئر مین نے گنتی کروا دی ۔لوکل گورنمنٹ بل کے حق میں 24 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے۔اپوزیشن نے چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ایوان میں بھاگ گئی بھاگ گئی پی ڈی ایم بھاگ گئی کے نعرے  لگتے رہے ۔ اپوزیشن لیڈر وسیم سجاد کاکہنا تھا کہ اجلاس کو بلڈوز کرنابند کریں۔آدھی رات کی کارروائیاں بند کی جائیں۔حکومتی بنچ نے اجلاس ریکوزیشن کرایا ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے کل لوکل گرونمنٹ ترمیمی بل کی منظوری دی تھی ۔بل کے تحت اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد 125 کردی جائیگی۔نئے بل کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔
 چیئرمین سیینٹ صادق سنجرانی نےاجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ۔

 واضح رہے کہ صدر مملکت کے انکار کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےآرٹیکل 54کی شق 3کے تحت اجلاس طلب کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم  نےسینیٹ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجی تھی مگر صدر مملکت عارف علوی نےاجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کئے تھے ۔صدر مملکت عارف علوی پنجاب کی صورتحال سے نالاں ہیں اس لیے حکومتی سمریاں روک دیں ہیں۔