ایک نیوز نیوز: اسلام آباد آئی ٹین کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکہ کیا ، خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15کلو بارودی مواد موجودتھا۔گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے تک پہنچ گئے،خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائیر کی تھی،گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے، واقع میں خودکش حملہ آور کے علاوہ ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ شہید عدیل حسین نے خود کش حملہ آور کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔شہید کے لیےقائد اعظم پولیس میڈل کی سفارش کی جاتی ہے،چاہے ان دہشتگرد عناصر کا کسی بھی گروہ سے تعلق ہو کیپیٹل پولیس ان کے خلاف ایکشن لے گی۔
کیپیٹل پولیس اپنے شہر اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
دوسری جانب قائم مقام آئی جی اسلام آباد حسن رضا خان شہید عدیل حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔نماز جنازہ میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز حکام کی بھی شرکت تھی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-23/news-1671794851-6539.mp4