پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کانووکیشن، امجد خان نیازی نے طلبا میں ڈگریاں تقسیم کی

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کانووکیشن، امجد خان نیازی نے طلبا میں ڈگریاں تقسیم کی

ایک نیوز نیوز: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 34ویں کانووکیشن کا کراچی میں انعقاد ہوا جس میں اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 382 طلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ ایڈمرل امجد خان نیازی کی جانب سے کالج کے انجینئرنگ طلبا کی بہترین کارکردگی پر ان کو سراہا۔قبل ازیں کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج نے ادارے کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے ڈگری مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے۔

نیول چیف  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک بحریہ اپنے افسران کو دیگر علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج کے معیار کے مطابق تربیت فراہم کر رہی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-23/news-1671793579-3051.mp4