ایک نیوز نیوز: 2022 کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال اردو زبان کے لیے مشہور ادیب پروفیسر انیس اشفاق کا انتخاب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہندی میں خصوصی تعاون کے لیے مشہور ہندی شاعر بدری نارائن کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معروف ناول نگار پروفیسر انیس اشفاق کو ان کے ناول 'خواب سراب' کے لیے یہ پروقار ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ساہتیہ اکادمی کے سیکریٹری شرینواس راؤ نے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو، ہندی اور انگریزی سمیت مجموعی طور پر 23 زبانوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سات شاعری کے مجموعے، چھ ناول، دو افسانوی مجموعے، دو ادبی تنقید، تین ڈرامے اور ایک خود نوشت سمیت کچھ دیگر تصانیف شامل ہیں۔