شوہر سے خلع ملنے پر سابق بیوی کا ڈھول بجا کرجشن

Dec 23, 2022 | 15:45 PM

ایک نیوز نیوز: مصری خاتون نے شوہر سے خلع حاصل کرنے میں کامیابی پر  ڈھول اور باجے گاجے کے ساتھ  جشن منایا جبکہ گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا۔

سماجی ویب سائٹس پر لوگوں نے ہرغدہ شہر میں ام سلیم نامی خاتون کی طرف سے اپنے شوہر کی طلاق کے موقع پر منعقد کی گئی ایک پارٹی کی ویڈیو کووائرل کیا۔

اس تقریب میں میں میونسپل ڈرم کی دھنوں پر گانا اور گھوڑوں کے ساتھ رقص شامل تھا۔ 

اس ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کئی افراد کا کہنا تھا کہ بیوی کو ازدواجی اور خاندانی رشتے کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے تھا  جبکہ کئی افراد نے امکان ظاہر کیا کہ بیوی کو اپنے شوہر کی جانب سے انتہائی شدید قسم کے نفسیاتی درد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا یہ لازمی ردعمل تھا۔

مزیدخبریں