ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی اہم شخصیت ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان پر پشاور کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایا گیاہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ریگی کے علاقے میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان پر فائرنگ کی گئی۔ تاہم قاتلانہ حملے میں ڈپٹی اسپیکر محمود جان محفوظ رہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر محمود جان منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ریگی گئے تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔