آسٹریلین کرکٹ بورڈ کافضل الحق سے بگ بیش معاہدہ ختم

Dec 23, 2022 | 14:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  آسٹریلیا میں سڈنی تھنڈر ز کی جانب سے بگ بیش لیگ کھیلنے والے افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل حق فاروقی کا معاہدہ ختم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیاکرکٹ بورڈ نے افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل حق فاروقی کا معاہدہ ختم ہونے پر بیان جاری کیا ۔  کرکٹ آسٹریلیا کی حمایت پر سڈنی تھنڈرز نے فضل حق فاروقی کا معاہدہ ختم کیا ہے۔

سڈنی تھنڈرز نے گزشتہ جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کو آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کو رپورٹ کیا تھا جس کے بعد واقعے کو تحقیقات کے لیے انٹیگریٹی یونٹ کو بھیجا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیاکے سی ای او لی جرمون  کا کہنا ہے کہ فضل الحق فاروقی کی طرف سے دکھائے جانے والے رویے ہماری اقدار سے باہر ہیں ہماری توجہ اس واقعے سے متاثر ہونے والوں کو ضروری مدد فراہم کرنا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمشنر کی تحقیقات اور سماعت کے بعد سڈنی تھنڈرز نے کرکٹر کا معاہدہ ختم کیا۔ معاملے کی تفصیلات خفیہ  رکھتے ہوئے اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں