ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب پر تنقید کے نشتر چلائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ گورنر کی جانب سے رات کو شب خون مارا گیا۔ گورنر کی جانب سے غیرقانونی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں کسی کے ہونے یانہ ہونے کا فیصلہ ہمارا ہے۔ گورنر کا نوٹی فکیشن کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے دونوں اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ایک ساتھ کرنا تھا۔ چور اور ڈاکوؤں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ ہم خریدوفروخت کا بازار نہیں لگائیں گے۔