سرگودھا: گھریلو تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

سرگودھا: گھریلو تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

ایک نیوز نیوز:  سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں خون سفید ہوگئے  افسوسناک واقع میں بھائی نے بہن کو گھریلو تنازعہ پرفائرنگ کر کے قتل کردیا  جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی قصبہ نبی شاہ زیریں میں بھائی نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بہن پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔ریسکیو 1122 واقع کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی فائرنگ سے زخمی عابدہ بی بی کو موقع پر طبی امداد دی گئی پر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش اپنے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ پہنچا دی۔ ملزم مدثر اقبال موقع سے  فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔