ایک نیوز نیوز: بھارت میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری "پڑھنے پر اسکول پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے ایک سرکاری سکول میں اسمبلی کے دروان طلبہ کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم 'لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری' پڑھی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے سکول پرنسپل کو ہی معطل کردیا جب کہ انتہا پسندوں نے پرنسپل کی شکایت پولیس میں بھی کردی۔جس کے بعد پولیس نے اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہےکہ اس نظم کا تعلق ایک مذہب سے ہے اور یہ اسمبلی کی روزانہ کا حصہ بھی نہیں اور نہ ہی یہ منظور شدہ فہرست کا حصہ ہے۔