بدنام زمانہ قاتل چارلس سوبھراج نیپال جیل سے رہا

charles sobhraj
کیپشن: charles sobhraj
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  درجنوں افراد کا قاتل  چارلس سوبھراج  نیپال جیل  سے رہا ،  اپنے وطن پیرس پہنچ گئے۔ 
'بکنی کلر' کے نام سے مشہور سیریل کلر چارلس شوبھراج کوقبل ازاں سپریم کورٹ کی جانب سے رہائی کے حکم کے باوجود جیل انتظامیہ  نے رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جیل افسران کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر واضح ہے اور یہ تذکرہ نہیں کیا گیا ہے کہ کس معاملے میں انھیں رِہا کیا گیا ہے۔ 

 سوبھراج کے وکیل کے ذریعہ داخل ہیبیس کورپس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سپنا پردھان ملہ اور تل پرساد سریشٹھ کی مشترکہ بنچ نے ان کی رِہائی کا حکم دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ 15 دنوں کے اندر فرانسیسی شہری کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔

پولیس نے شوبھراج کو ستمبر 2003 میں فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔ دہلی جیل میں بند چارلس سوبھراج کو  1996 میں  پتایا بیچ پر بکنی پہنے چھ خواتین کے قتل کے الزام  میں جب تھائی لینڈ کے حوالے کیا جانے لگا تو وہ فرارہوگیا ۔

 تاہم سوبھراج کو بعد میں گوا سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سوبھراج نے  سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ پہلے ہی 19 سال قید کی سزا کاٹ چکا ہے اور اب وہ 78 سال کا ہے۔ انسانی بنیادوں پر اس کی رہائی کا حکم دیا جائے ۔کاٹھمنڈو اور بھکت پور ضلعی عدالتوں نے اسے 1975 میں امریکی اور کناڈائی شہریوں کے قتل کے لیے قصوروار پایا تھا۔

شبہ ہے کہ سوبھراج نے 70 اور 80 کی دہائی میں  نیپال پاکستان اور بھارت کی سیاحت پر مغرب سے آنے والے درجنوں ہپیوں کو لوٹ کر قتل کردیا تھا۔