ایک نیوز نیوز: تھانہ باٹا پور پولیس نے بڑی کارروائی کر تے ہوئے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن آفتاب پھلروان کی ہدایت پر تھانہ باٹا پور پولیس کی بروقت کاروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم عثمان کو گرفتار کر لیاہے۔
ایس ایچ او باٹا پور سہیل احمد کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کے گھر میں بچی کو زیادتی کا نشانا بنایا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ بچوں و خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔