سلیبس مکمل نا ہونے پر موسم سرما کی تعطیلات ختم

Dec 23, 2022 | 12:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بروقت سلیبس پورا نہ ہونے کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہےکہ کے پی کے اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2022-23  میں کورونا وبا کے باعث ورکنگ ڈیز پورے نہیں جس کی وجہ سے طلبا کا کورس ورک  بھی مکمل  نہیں ہوسکا اس لیے  خیبر پختونخوا  کے سمر زون میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
اس کے علاوہ  ونٹر زون میں واقع  سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں کمی کردی گئی ہے اور اسکول یکم جنوری سے 15 فروری تک بند رہیں گے۔ ونٹر زون کے اسکول 16 فروری کو دوبارہ کھلیں گے۔

مزیدخبریں