ایک نیوز نیوز: ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد سے ٹوئٹر میں نت نئی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ تاہم اب ٹوئٹر صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کروادیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹویٹر کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی سہولت کے بعد اب صارفین سرچ کے بٹن میں کرپٹو کرنسی کے ریٹ اور اسٹاک میں شئیرز کی قیمتیں بھی جان سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آپ کو صرف ڈالر کا سمبل ٹائپ کرنے کے بعد متعلقہ کرنسی کا سمبل ٹائپ کرنا ہوگا تو ٹوئٹر آپ کو کرپٹوکرنسی کا ریٹ بتا دے گا۔
مچال کے طور پر اگر آپ سرچ بار میں "$GOOG" اور "$ETH" ٹائپ کرتے ہیں تو ٹویٹر کی طرف سے ان کرپٹو کرنسیز کی موجودہ قیمت ظاہر ہوگی۔
تاہم، صارفین کو آج کی شئیرز اسٹاک کی قیمتوں کو ظاہر کرنے والا ایک چارٹ نظر آئے گا۔ اگر کوئی کرپٹو کرنسی یا اسٹاک کے بارے تفصیل سے جاننا چاہے تو وہ "ویو آن رابن ہڈ" بٹن پر کلک کر سکتا ہے۔
ٹویٹر نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسٹاک کی قیمتوں کی تلاش کے نتائج کی فہرست میں کون سے سمبل شامل ہیں تاہم ٹوئٹر مسلسل اور بتدریج اس میں بہتری لائے گا۔