ایک نیوز نیوز: سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ کمپریسر استعمال کرنے والوں کو پہلے وارننگ دی جائے گی اور پہلی وارننگ کے طور پر ایک ماہ کے لیے گیس کنکشن منقطع کیا جائے گا۔ اگر صارف دوبارہ گیس کمپریسر استعمال کرتا ہے تو پکڑے جانے پر صارف کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔