ایک نیوز نیوز: سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے بڑا ریلیف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سلیمان شہباز کے وکیل نے کہا کہ جو مرکزی ملزمان تھےانہیں بری کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کو بری کرنے کے عدالتی احکامات بھی ساتھ لگا دیے ہیں۔
عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 7جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے سلیمان شہباز کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو بھی سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔