ملکی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Dec 23, 2022 | 11:40 AM

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں ہونےوالے دھماکے کے بعد سی سی پی او لاہور نے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبات گاہوں،مزارات،کاروباری مراکز،مارکیٹس،اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی چوکس رہے، عوام بھی مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ، تھانوں کی ٹیمیں اہم مقامات کے اطراف میں پٹرولنگ بڑھا دیں۔ اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد، گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں