ایک نیوز نیوز: ٹی وی اینکر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔جس کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ریحام خان کے شوہر کا نام مرزا بلال بیگ ہے۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ریحام خان کا کہنا ہےکہ اپنے فالورز اور پرستاروں کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے مجھے مسرت ہورہی ہے کہ میں نے مرزا بلال بیگ سے ایک سادہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اپنے والدین کی عدم موجودگی کےباعث آپ سب سے میری نئی زندگی کی کامیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے ۔
انہوں نے لکھا کہ وہ مرزا کی ذہانت سے متاثر ہیں،اگرچہ مرزا مجھ سے 13 سال چھوٹے ہیں لیکن وہ ایسے شخص ہیں جس پر میں بھروسہ کر سکتی ہوں اور خودکو ان کے ساتھ محفوظ محسوس کرسکتی ہوں۔مجھے یقین ہے کہ آپ میرے شریک حیات مرزا صاحب کو بھی وہی پیاردینگے جس سے مجھے نوازا ۔ مرزا کے والدین کا بھی شکریہ کہ انہوں نے اپنے خوبصورت خاندان کا حصہ بنایا اور میرا پرتپاک خیرمقدم کیا اور میرے بچوں کا ہمیشہ کی طرح تعاون کرنے پربھی شکریہ۔ میرے بیٹے کا میرے وکیل ہونے کی ذمہ داریاں نبھانے پر خصوصی شکریہ۔
We had a lovely Nikkah ceremony performed in Seattle with the blessings of @MirzaBilal__ parents & my son as my Vakeel. pic.twitter.com/960WQjgNqU
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
آخر میں، جیسا کہ ہم دونوں امید کر رہے ہیں کہ زندگی میں تیسری دفعہ یہ شادی خوش قسمتی ثابت ہوگی، میں درخواست کروں گی کہ متعلقہ خاندانوں اور بچوں کی رازداری کا احترام کریں۔
اس سے قبل جمعے کو ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا ’جسٹ میریڈ۔‘
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں شادی کی تفصیل اور نئے شریک حیات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
ان کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور لوگ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
تاہم اب ریحام خان کی اپنی تیسری شاری پر اپنے نئے شوہر کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ انہوں نے یہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئرکی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعد ختم ہو گئی تھی۔
بعدازاں جنوری 2015 میں ان کی شادی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی جو 10 ماہ تک ہی چل سکی۔
ان کی اکتوبر 2015 میں عمران خان سے طلاق ہو گئی تھی۔