ایک نیوز نیوز: کرسمس اور موسم سرما کی تعطیلات اور نئے سال کے موقع پرفضائی سفر کی ٹکٹیں حد سے زیادہ مہنگی کردی گئی ۔ پاکستان انٹرنیشنل اور نجی ایئرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ طلب اور رسد کے درمیان بڑا فرق ہے جبکہ بین الاقوامی ایئر لائنز کے ٹکٹوں کی قیمت بھی آسمان کو چھو رہی ہے۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 36 ہزار روپے سے زائد ہےجبکہ راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کے 71 ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔
اسی طرح ایئر بلیو کے کراچی سے اسلام آباد کے یک طرفہ سفر کی قیمت بڑھ کر35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ سیرین ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی یک طرفہ قیمت بڑھ کر38 ہزار روپے ہوگئی۔ راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کی قیمت 65 ہزار ہے۔ ایئر سیال پر کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ ریٹ 45 ہزار روپے جبکہ راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کی قیمت 80 ہزار ہوگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسمس اور موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کرایوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
فضائی سفر کی ٹکٹیں مہنگی، مسافروں کے ہوش اڑ گئے
Dec 23, 2022 | 11:16 AM