سونیا حسین کی ساڑھی میں قیامت ڈھاتی اداؤں کی سوشل میڈیا پر دھوم

سونیا حسین کی ساڑھی میں قیامت ڈھاتی اداؤں کی سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: Sonia Hussain's sari Qayamat Dhaati Aadaon is buzzing on social media

ایک نیوز نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کے پرستاروں کی ویسے تو کوئی کمی نہیں لیکن ان کے حالیہ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل تنکے کا سہارا میں اپنی زبردست پرفارمنس سے فینز کے دلوں میں گھر کرنے والی سونیا حسین نے ساڑھی میں کروائے گئے اپنے حالیہ قاتلانہ فوٹو شوٹ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین ان کی حسین اداؤں کے دلدادہ تو پہلے ہی ہیں لیکن اس فوٹو شوٹ پر انہیں دل کھول کر داد بھی دے رہے ہیں۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ آپ جانتی ہیں کہ ساڑھی سے اپنے فینز کے دل کیسے چرانے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ساڑھی پہننے کی اس سے بہترین مثال نہیں مل سکتی۔ 

اس میں کوئی شک نہیں کہ سونیا حسین نے ساڑھی میں کروائے گئے فوٹو شوٹ سے اپنے چاہنے والوں کی سانسیں روک دی ہیں اور ہر کوئی ان کی اداؤں کا دلدادہ نظر آرہا ہے۔