سینیٹ اجلاس،وفاق اور ایوان صدر میں بھی ٹھن گئی 

Dec 23, 2022 | 10:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:وفاقی حکومت اور ایوان صدر میں بھی ٹھن گئی،وزیراعظم کی سینیٹ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کرنے کی ایڈوائس،صدر مملکت عارف علوی نے تاحال اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ایوان صدر بھیج دی ہے۔وزیراعظم کی ایڈوائس کے ساتھ سمری بھیجی گئی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سینیٹ کا اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کرنے کی ایڈوائس دی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے تاحال اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے،صدر مملکت عارف علوی پنجاب کی صورتحال سے نالاں ہیں اس لیے حکومتی سمریاں روک دیں ہیں۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بھی کراچی سے اسلام آباد بلالیا گیا اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرُانی اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینٹ اجلاس ایک روزہ ہوگا اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی نظام  سے متعلق بل پاس کیا جائے گا،قومی اسمبلی کل یہ ترمیمی بل منظور کر چکی ہے،سینٹ اجلاس سے متعلق تمام سینیٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس طلب کرنے کی سمری کل ایوان صدر ارسال کی تھی۔

مزیدخبریں