منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور

Dec 23, 2022 | 10:51 AM

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 

عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت سات  جنوری تک منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پانچ لاکھ کے  مچلکوں کے عوض منظور کی۔ دوران سماعت فاضل جج نے سلیمان شہباز کے وکیل سے استفسار کیا کہ سلیمان شہباز کا شناختی کارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ جس پر سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ میرے پاس شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے۔ میں معذرت خواہ ہوں آئند شناختی کارڈ لیکر آؤں گا۔

جس پر فاضل جج نے کہا کہ شناختی کارڈ کی آج ضرورت تھی یہ تو ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے۔ فاضل جج نے سلیمان شہبازکو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ ہی ہماری اصل شناخت ہے۔

مزیدخبریں