سوزوکی نے کلٹس 2023 کی قیمتوں کا اعلان کردیا

Dec 23, 2022 | 10:42 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:   سوزوکی کار کمپنی نے اپنے مقبول ترین ماڈل سوزوکی کلٹس کے ماڈل 2023 کی  نئی قیمتیوں  کا اعلان کردیا ۔
 تفصیلات کے مطابق کلٹس  پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی پاکستان میں سب سے  مقبول ترین کار ہے۔ہیچ بیک ماڈل طاقت اور کفایت کی خوبیوں سے لیس اور صارفین کو متاثر کرچکی ہے۔ کلٹس کی مقبولیت نے ہی سوزوکی کمپنی کو ویگن آر سے ہاتھ کھینچ لینے پر مجبور کیا ہے ۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-12-23/news-1671773990-5019.jpeg
سوزورکی کلٹس 1.0998 سی سی تین سلنڈر کے طاقتور لیکن باکفایت انجن سے لیس ہے۔ اینٹی لاک بریک سسٹم ، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ پینل سنٹرلی لاک دروازے اور آٹو ونڈوزاور سائڈ ویو مررز کی جدید سہولیات میسر ہیں۔ سوزوکی کلٹس  تین مختلف ویرئینٹس میں دستیا ب ہے۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 27 لاکھ 54 سے شروع ہوتی ہے جبکہ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل 27 لاکھ 54 ہزار میں دستیاب ہے اسی طرح سوزوکی کلٹس آٹو میٹک ٹرانسمشن کی قیمت 32 لاکھ 34 ہزار ہے۔

مزیدخبریں