ایک نیوز نیوز: جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی نے محروم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کے معاملہ پر ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محروم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر مقدمے میں گرفتار ملزمہ عامر لیاقت بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئےملزمہ دانیہ شاہ کی کہ درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔ عامر لیاقت کی بیٹی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔