ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں

ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں
کیپشن: Sania Mirza became India's first Muslim woman fighter pilot(file photo)

ایک نیوز نیوز: بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کانام ثانیہ مرزا ہے لیکن یہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ہرگز نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز حاصل کرنے والی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرزا پور سے ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا نے بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہونے کا اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔ ان کے والد ایک ٹی وی مکینک ہیں اور ان کا اعزاز ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کیلئے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہے۔ 

ثانیہ مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر آپ میں جذبہ ہوتو آپ بہت کچھ کرسکتےہیں۔ ثانیہ مرزا 27 دسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کریں گی۔ 

ثانیہ کے والد شاہد علی کا کہنا تھا کہ ثانیہ شروع سے ہی بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ انوی چھترویدی کو اپنا رول ماڈل سمجھتی تھی اور اس کی طرح بننا چاہتی تھی۔

یاد رہے کہ ثانیہ بھارت کی دوسری خاتون فائٹر پائلٹ ہیں۔ تاہم وہ پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ ہیں۔